اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق کل ہند مسلم مجلس مشاورت کے سربراہ ظفرالاسلام خان نے ایک پریس کانفرنس میں اس ملک کے مسلمانوں سے اپیل کی ہےکہ وہ انتہا پسند امیدواروں کو ووٹ نہ دیں بلکہ مکمل ہوشیاری کے ساتھ اپنے مدنظر افراد کو ووٹ دیں۔ انہوں نے انتہاپسند پارٹیوں سے اپنی ناراضگي کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہندوستان میں سولہویں لوک سبھا انتخابات ہورہے ہیں تاہم اس میں درپیش اہم چیلنج، انتہاپسند اور فاشسٹ نامزد امیدواروں کی اقتدار تک ممکنہ رسائی ہے۔ ظفر الاسلام خان نے کہا کہ اس وقت ہندوستان کی مختلف ریاستوں ميں بہت زیادہ مشکلات پائی جاتی ہیں اور کسی ایک مخصوص فرد کو اس ملک کا نجات دہندہ ظاہر کرنا محض فریب ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان میں عام انتخابات کے دوسرے مرحلے میں آج ریاست ارْوناچل پردیش ،منی پور، میگھالا اور ناگالینڈ میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ ہندوستان کی ان 4 شمال مشرقی ریاستوں میں ، ریاست اروناچل پردیش اور میگھالا کے دو دو حلقے اور ریاست منی پور اور ناگالینڈ کا ایک ایک حلقہ شامل ہے۔ ریاست میزورام میں آج ہونے والے انتخابات، الیکشن کمیشن نے ملتوی کر یئے ہیں، جو اب 11 اپریل کو ہوں گے۔ اس سے پہلے سات اپریل کو دو ریاستوں آسام اور تری پورہ کے چھ حلقوں میں پہلے مرحلے کے لئے ووٹنگ ہوئی تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲